وینزویلا، 17؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وینزویلا میں صدر نکولاس مادورو کے خلاف ہونے والے ریفرنڈم میں سات ملین سے زائد شہریوں نے حصہ لیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پچانوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے تاہم صدر نے اس عوامی رائے دہی کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی میں کم از کم ایک خاتون ہلاک جبکہ صرف دارالحکومت کاراکس میں چار افراد زخمی ہوئے۔ وینزویلا میں گزشتہ کئی مہینوں سے جاری مظاہروں کی وجہ سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ حزب اختلاف صدر پر آمرانہ طرز حکومت کا الزام عائد کرتی ہے۔